ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منیش تیواری سکھ مخالف فسادات کے الزامات کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچے

منیش تیواری سکھ مخالف فسادات کے الزامات کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچے

Thu, 02 May 2019 23:25:30    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے اپنے اور خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے اورغلط تشہیر کو لے کر الیکشن کمیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تیواری نے ایک ویڈیو کلپ کو اپنے ٹویٹس کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ویڈیو میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے والد مرحوم وی این تیواری 1984 میں دہلی میں سکھ مخالف فسادات میں ملوث تھے اور ان کے پٹرول پمپ سے سکھوں کو جلانے کے لئے پٹرول کی فراہمی کی گئی تھی۔پنجاب کے آنند پور صاحب سے الیکشن لڑ رہے سابق مرکزی وزیر تیواری نے اپنے خلاف پروپیگنڈے کو ناقص اورنیچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے پاس ملک میں کہیں بھی کوئی پٹرول پمپ نہیں تھا اور ان کے والد کی فسادات سے چھ ماہ پہلے 3 اپریل 1984 کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔


Share: